کراچی میں پی ایس ایل میچ، شائقین اسٹیڈیم میں کچرا چھوڑ گئے

کراچی میں پی ایس ایل میچ، شائقین اسٹیڈیم میں کچرا چھوڑ گئے


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کچرے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ روز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کچرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ یہ صرف اسٹیڈیم کے ایک اینڈ کی تصویر ہے، شہر کبھی بھی صاف نہیں ہوسکتا اگر ہم شہری بھی خود اس میں کردار ادا نہ کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ آخر میں یہ تمام پلاسٹگ اور کچرا نالوں اور سیوریج میں جاکر اس کے نظام کو چوک کردے گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں شہریوں سے اس سے متعلق سوچنے کی بھی درخواست کی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں