آسٹریلوی خاتون کرکٹر نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا

آسٹریلوی خاتون کرکٹر نے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا


آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے اینڈریو سائمنڈز کی یاد تازہ کردی۔

ایلیسا ہیلی نے بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ کے میچ میں گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ لیا۔

یو پی واریئرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک تماشائی گراؤنڈ میں گھس آیا تھا جس کے بعد یو پی واریئرز کی ایلیسا ہیلی نے سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پکڑ کر رکھنے کی کوشش کی۔

بھارت کے چنا سوامی اسٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور اس شخص کو پکڑ لیا۔

ماضی میں اینڈریو سائمنڈز نے بھی بھاگ کر گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑا تھا۔

آسٹریلیا کی معروف فٹبالر سیم کر بھی گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کو پکڑ چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں