ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے  لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں میدان میں اتر رہی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وینڈر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جارج لِنڈا، کارلوس بریتھ ویٹ، جہانداد خان، سلمان فیاض اور زمان خان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، عثمان خان، ریزا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔

ایونٹ میں اس وقت ملتان کی ٹیم 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم جو اس سال اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے، اس نے پانچ میچز کھیلے اور تمام میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پی ایس ایل 9 کے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں