کاش آؤٹ نہ ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا، اعظم خان

کاش آؤٹ نہ ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا، اعظم خان


اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کہا ہے کہ میچ جیت نہ سکے، کاش آؤٹ نہ ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا۔

لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہو رہا تھا میں جس موقع پر آؤٹ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں میچ جیتنا چاہیے تھا، جیت نہ سکے، کاش آؤٹ نہ ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا۔

اسلام آباد کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ اننگز کی ضرورت تھی، اننگز کھیلی لیکن مطمئن نہیں ہوں مجھے فنش کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ ایسا ہی کھیلوں اور ٹیم کو جتواؤں، ہم ہر بال پر اٹیک نہیں کر رہے۔ ہم اسمارٹ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے آخری پانچ اوورز میں تیز کھیلا، نئی شاٹس بھی ماریں جو پاکستان کرکٹ کےلیے بہت اچھا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں