مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی اور وزارتوں کے حوالے سے غور شروع کردیا ہے۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صوبائی سطح پر حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ(ن) 25 رکنی کابینہ کے لیے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ناموں پر غور کررہی ہے۔
کابینہ میں مسلم لیگ(ن) سے 22، مسلم لیگ(ق) سے 2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنائے جانے کاامکان ہے۔
مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر اور عظمیٰ بخاری کو ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، احمد خان لغاری، سبطین بخاری، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ راحیلہ خادم حسین اور میاں یاور زمان کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے اہم ذمے داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔