پی ایس ایل9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 167 رنز بناسکی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ کے آخری لیگ میچ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

محمد رضوان 51 اور ریزا ہینڈرکس 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسامہ خان 15 رنز اور افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے جبکہ طیب طاہر 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد اور اکیل حسین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 وکٹ پر 167 رنز بناسکی۔

گلیڈی ایٹرز کے خوانہ نافع 36 اور کپتان رائیلی روسو نے 30 رنز بنائے، سعود شکیل نے 24 اور شرفانے ردرفورڈ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیسن روئے اور محمد عامر نے 12، 12 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے تین تین وکٹیں لیں، آفتاب ابراہیم دو اور اسامہ میر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے محمد علی کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں