ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر


ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا جو کہ آسٹریلیا کا جون میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو گروئن کی تکلیف ہے، وہ نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ کر صحتیابی کے عمل سے گزریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں منصوبے کے مطابق آرام دیا گیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی بھارتی لیگ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی پر فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں