سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ رضوان کے ہوتے ہوئے دوسرے وکٹ کیپر کو نہیں لا سکتے، رضوان کی ری پلیسمنٹ اعظم خان ہوسکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’ہارنا منع ہے‘‘ میں بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ پشاور کی ٹیم ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی گئی ہے، آج پشاور کی ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پشاور میں وہاب ریاض تھے یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔
پروگرام میں شریک ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں افتخار سے بہت امیدیں تھیں۔
کائنات امتیاز نے کہا کہ افتخار ایک امپیکٹ پلیئر تھے جو آج کا میچ جیتوا سکتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔