اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کی باگ ڈور سنبھالنے پر پرجوش

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کی باگ ڈور سنبھالنے پر پرجوش


پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ ادارے کی باگ ڈور سنبھالنے پر پرجوش ہوں، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایک کھلاڑی کے لیے بہت بڑی بات ہے کہ وہ صدارت سنبھالے، 30 سال کھیلتا رہا ہوں میرا ٹارگٹ کھلاڑیوں کو عزت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سب کو آمادہ کرنا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل ایونٹس ہوں، اسلام آباد کے  ساتھ لاہور اور کراچی میں بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ہونے چاہئیں۔

پی ٹی ایف کے صدر نے مزید کہا کہ مئی میں آئی ٹی ایف انڈر 12 کے لیے پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کو بھیج رہے ہیں، گرینڈ سلم پلئیرز پیدا کرنا ہیں تاکہ میرے ملک کا نام روشن کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹس کی انعامی رقم بڑھانا ہدف ہے، ابھی میرا پلان ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر کھیلوں لیکن پہلی ترجیح پاکستان ٹینس ہو گی۔

اعصام الحق نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی ایف نے ایک طرح کا بین لگایا ہوا ہے کہ انٹر نیشنل ٹینس اسلام آباد میں ہو، مجھے ہر سطح پر یہ کیس لڑنا ہے کہ دوسرے شہر بھی محفوظ ہیں لاہور اور کراچی میں بھی میچز ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں ٹینس کے لیے فنڈز لا سکتا ہوں، نمائشی میچز کے لیے بڑے پلئیرز لانے کی کوشش کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں