ملکی صورتِحال پر شاہد آفریدی کی فیصلہ سازوں سے اپیل

ملکی صورتِحال پر شاہد آفریدی کی فیصلہ سازوں سے اپیل


ملکی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

 سیاسی صورتِ حال پر شاہد آفریدی بہت کم ہی بولتے ہیں لیکن جب سیاسی درجۂ حرارت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے تو وہ بیان دیتے ہیں۔

اس مرتبہ ملکی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا ہے کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آ گیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

ملکی صورتِحال پر شاہد آفریدی کی فیصلہ سازوں سے اپیل

سابق کپتان نے لکھا ہے کہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا، خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں