میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کڈنی ہل پارک میں سولرپینل کا افتتاح کر دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سولر پلانٹ سے کڈنی ہل کو بجلی کی سہولت میسر آئے گی، اس قسم کے سولر پلانٹ دیگر پارکوں میں بھی لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس کو سولر پلانٹ سے چلانے کے لیے تکنیکی جائزہ کیا جار ہا ہے، سولر پلانٹ سے کے ایم سی کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں بچت ہوگی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کڈنی ہل شہر کا اہم منصوبہ ہے، کڈنی ہل پر ڈھائی لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں، اس قسم کی سہولیات مزید ضلعوں میں بھی مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام جاری رکھیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنے وسائل سے کام شروع کیے کسی سے پیسے نہیں مانگے، ماضی میں کے ایم سی کی زمینوں پر قبضے ہوئے، کےایم سی اپنے اثاثوں کو سمجھداری سے استعمال کرنا چاہتی ہے۔