رمضان المبارک میں PSL کے میچز کا وقت کیا ہوگا؟

رمضان المبارک میں PSL کے میچز کا وقت کیا ہوگا؟


آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے۔

آج افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں اس مرتبہ پی ایس ایل میں جس دن 2 میچ کھیلے جائیں گے اُس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران ہوں گے، ممکنہ طور پر پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک کے دوران پی ایس ایل میچوں کے وقت کا بھی اعلان کیا ہے۔

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کر کے اسٹیڈیم کا رُخ کرسکیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں