سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ 5 کی تاریخوں کا اعلان کردیا

سری لنکا کرکٹ نے لنکا پریمیئر لیگ 5 کی تاریخوں کا اعلان کردیا


سری لنکا کرکٹ نے رواں سال ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)  کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق ایل پی ایل کا پانچواں ایڈیشن یکم سے 21 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق ایل پی ایل 5 میں 5 ٹیمیں شریک ہوں گی، 21 دن جاری رہنے والے ایونٹ میں 24 میچز کھیلے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ایونٹ کی ہر ٹیم میں کم از کم 20 اور زیادہ سے زیادہ 24 پلیئرز ہوں گے، ہر اسکواڈ میں 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں