کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری


کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی افریقی اسپن بولر تبریز شمسی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں۔

تبریز شمسی گزشتہ سیزن میں بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 18 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں