پی ایس ایل 9 کیلئے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

پی ایس ایل 9 کیلئے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہتے ہیں کہ پُرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کےلیے بہتر حکمتِ عملی اپنائی ہے۔ پنجاب میں میچز کے دوران 20 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈی نیشن مکمل ہے۔

انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ میچز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں، سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور خواتین شائقین کرکٹ کی سیکیورٹی اور چیکنگ کےلیے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں