فاسٹ بولر احسان اللّٰہ پی ایس ایل سیزن 9 سے آؤٹ

فاسٹ بولر احسان اللّٰہ پی ایس ایل سیزن 9 سے آؤٹ


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 سے باہر ہوگئے۔

ملتان سلطانز کے لیے بری خبر یہ ہے کہ احسان اللّٰہ انجری کے باعث پی ایس ایل سیزن 9 نہیں کھیلیں گے۔

دوسری جانب ریس ٹوپلے بھی ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کے اس سیزن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ریس ٹوپلے کی عدم دستیابی کی وجہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کو  این او سی جاری نہیں کرنا بتائی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں