سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا


سابق بھارتی کپتان اور سابق صدر بھارتی بورڈ سارو گنگولی کا موبائل فون چوری ہو گیا۔

سارو گنگولی کا فون کولکتہ میں گھر سے چوری ہوا، انہوں نے موبائل چوری ہونے کی رپورٹ پولیس تھانے میں درج کرا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی کے فون کی مالیت ایک لاکھ 6 ہزار بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

اس حوالے سے سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ میرے فون میں اہم ذاتی معلومات ہیں، فون میں اہم شخصیات کے نمبرز بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب فون چوری ہوا گھر پر موجود نہیں تھا، فون مخصوص جگہ پر رکھا ہوا تھا، اتھارٹیز فون کا غلط استعمال سے روکنے کے اقدامات کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں