ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا


ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 28 پیسے کا ہے۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 8 پیسے سستا  ہوکر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں