وفاق میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کے لیے پنجاب میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے جس میں بالخصوص لاہور کی نشستوں پر گہری نظر ہوتی ہے اور کئی بڑے معرکے لاہور کی سیٹوں پر ہی ہوتے ہیں۔
ڈان نیوز کو موصول ہونے والے قومی اسمبلی کی لاہور سے نشستوں کے نتائج یہ ہیں:
این اے 119
- مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز 18 ہزار 632 ووٹ لے کر آگے
- آزاد امیدوار شہزاد فاروق 13 ہزار 654 ووٹ لے کر پیچھے
این اے 123
- مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف 15 ہزار 123 ووٹ لے کر آگے
- آزاد امیدوار محمد افضل عظیم 14 ہزار 843 ووٹ لے کر پیچھے
این اے 130
- مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد نواز شریف 16 ہزار 582 ووٹ لے کر آگے
- آزاد امیدوار یاسمین راشد 11 ہزار 683 ووٹ لے کر پیچھے