اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وفاقی کابینہ کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وفاقی کابینہ کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روک دیا


اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران وفاقی کابینہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی تنظیم نو سے روک دیا ہے۔

عدالت نے نگران کابینہ نے ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن بھی معطل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر کے افسر نے نگران حکومت کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ کام نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے لہذا نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹریکچرنگ سے روکا جائے۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ 30 جنوری کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے بھی حکومت کو روکا تھا لیکن اس کے باوجود کمیٹی بنا دی گئی۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے 4 فروری کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عملدر آمد کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 72 گھنٹوں میں پالیسی تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں