کراچی: بارش نے سُسر اور داماد کرکٹرز کو بیڈمنٹن کا کھلاڑی بنا دیا

کراچی: بارش نے سُسر اور داماد کرکٹرز کو بیڈمنٹن کا کھلاڑی بنا دیا


کراچی کی بارش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور موجودہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین آفریدی بیڈمنٹن کے کھلاڑی بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بوم بوم آفریدی نے اپنے دونوں دامادوں نصیر ناصر اور شاہین آفریدی کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

لالا کی جانب سے انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے گھر کے باغیچے میں سیاہ شرٹ اور جینز میں بیڈمنٹن کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ دونوں دامادوں نے سسر یعنی شاہد آفریدی کے خلاف پارٹی بنالی ہے۔

انسٹااسٹوری میں سسر اور دامادوں کی اس جوڑی کو کراچی کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں ’کر‘ لکھا اور ساتھ میں برستے بادل اور سورج والے ایموجی کا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یعنی 3 فروری کو شاہین آفریدی اور انشا آفریدی  نے نکاح کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

نکاح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی نے انشا آفریدی کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انشا کو لائف لائن قرار دیتے ہوئے سال بھر بے لوث محبت اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں