وسیم اکرم کی سنجے دت سے ملاقات

وسیم اکرم کی سنجے دت سے ملاقات


پاکستانی سابق کرکٹر، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی معروف اداکار سنجے دت کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس خوبصورت تصویر کے ساتھ کیپشن بھی لکھا ہے جس میں اُنہوں نے سنجے دت کو اپنا قریبی دوست قرار دیا ہے۔

وسیم اکرم کا لکھنا ہے کہ ’اپنے دوست سنجے دت کو تقریباً ایک دہائی کے بعد دیکھ کر بہت اچھا لگا، وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شائستہ نظر آئے۔‘

وسیم اور سنجے کی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سلیبریٹیز نے ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنوا رہے ہیں۔

تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اپنے اپنے شعبوں میں اپنیبے مثال صلاحیتیوں کا لوہا منوانے والے یہ دونوں ستارے کسی تقریب میں موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں