بالی: بھارت کے جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) کے صدر بن گئے۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں جے شاہ کو دوبارہ صدر بنادیا گیا، ذرائع نے بتایا پاکستان جے شاہ کے دوبارہ اے سی سی کا صدر بننے کا حامی نہیں تھا۔
جبکہ اجلاس میں سری لنکا، بنگلادش افغانستان اور اومان نے جے شاہ کی حمایت کی، پاکستان جے شاہ کو دوبارہ صدر بننے پر کچھ نہ کرسکا۔
واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے اس سال بھی اپنی روٹیشن باری چھوڑ دی تھی، سری لنکا کرکٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا اور جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا۔
یاد رہے کہ جے شاہ دو ہزار اکیس میں پہلی بار اے سی سی کے صدر بنے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔