بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی۔
محمد نواز نے اپنی ٹیم کو ایک اور میچ جتوا دیا۔ قومی آل راؤنڈر ڈھاکا کیخلاف تین اہم وکٹیں اڑا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز گیند کے ساتھ اسٹار بن کر ابھرے، انہوں نے عرفان، مصدق حسین اور تسکین احمد سمیت تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔
ان کا چار اوور کا اسپیل مثالی تھا جس میں 3.75 کی شاندار اوسط سے صرف 15 رنز دیے۔ مزید برآں، محمد وسیم جونیئر نے ایلکس راس اور عثمان قادر کو آؤٹ کرکے اپنا حصہ ملایا۔
بابراعظم بھی دونصف سنچریاں بناکر رنگپور کو دو میچ جتوا چکے ہیں۔