پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی کے بانی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ائیر پورٹ پر سیلفی لینے والے شخص کو ایک معنی خیز جواب دے کر انکار کردیا۔
ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ائیر پورٹ پر تیز تیز قدموں سے جارہی ہیں کہ اچانک کوئی شخص ان سے سیلفی کی فرمائش کر دیتاہے۔
انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اس ساری صورتحال کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ائیر پورٹ پر سیلفی لینے کا وقت نہیں ہے بھائی صاحب’۔
ریحام خان نے لکھا کہ اس لمحے مجھے اپنی فلائٹ پر پہنچنے کی زیادہ جلدی ہے،میں یہاں ہفتے میں 8 دن کام کرتی ہوں۔ میں کوئی مشہور شخصیت نہیں بلکہ ایک مزدور ہوں’۔
ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کی دوسری شادیکے حوالے سے ریحام خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایکس پرایک طویل پیغام جاری کیاتھا۔
جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ ٹوئٹر اور ٹی وی ایک پریشان خالہ جان اور پھوپھی جان بن گئے ہیں جو مسلسل شادیوں اور طلاقوں کے بارے میں گپ شپ کر رہے ہیں‘۔
ریحام خان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کرنے کے لیے کچھ بہتر نہیں ہے؟ اپنے رشتوں پر دھیان دیں۔
Twitter & TV have become that annoying Khalajaan/Phoopijaan who are constantly gossiping about Marriages & divorces. Do you have nothing better to do? Apnay rishton per dhiyaan dein. Send best wishes to those who get married & those who get divorced if you feel compelled to say…
— Reham Khan (@RehamKhan1) January 20, 2024
ان کا کہنا تھاکہ اگر آپ کچھ کہنا لازمی سمجھتے ہیں تو شادی شدہ اور طلاق یافتہ لوگوں کو نیک خواہشات بھیجیں۔
ریحام خان نے مزید لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے، برائے مہربانی کچھ تو خیال رکھیں۔
اپنی اس پوسٹ میں ریحام خان نے ہیش ٹیگ ’ثانیہ مرزا‘، ’شعیب ملک‘، ’ثنا جاوید‘ کا بھی استعمال کیا۔