مونی رائے اور سورج نمبیار آج 27 جنوری کو اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں اور اس خاص موقع پر اداکارہ نے اپنے شوہر سورج کے لیے ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر سورج کو ان کی شادی کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ایک دل کو چھونے والی پوسٹ شیئر کی اور اپنی شادی کی تصاویر کی ایک سیریز بھی پوسٹ کی۔
مونی کے خوبصورت پوسٹ شیئر کرنے کے بعد، بہت سی مشہور شخصیات نے کمنٹ سیکشن میں ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ مونی رائے اور سورج نمبیار کی شادی 27 جنوری 2022 کو ملیالی اور بنگالی رسومات کے مطابق ہوئی۔ وہ پہلی بار 2019 میں دبئی میں ایک دوسرے سے ملے تھے۔
تین سال بعد، انہوں نے فیصلہ کیا اور اپنے پیاروں کی موجودگی میں شادی کر لی ان کی شادی کی دو تقریبات ہوئیں، ایک ملیالی شادی اور ایک بنگالی۔