بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کو ٹائیگر 3 میں ان کی اداکاری کے لیے کافی پذیرائی ملی ہے اور اب وہ ڈان 3 میں ولن کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔
حال ہی میں عمران ہاشمی کو پاپرازیز کی جانب سے ڈان 3 کا ولن کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے جس پر اداکار نے اپنا ردعمل پیش کیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
24 جنوری کو عمران ہاشمی کو ممبئی میں دیکھا گیا۔ جب وہ اپنی گاڑی سے باہر آئے تو پاپرازی نے اداکار کو ‘ڈان 3 ولن’ کہا۔ جواب میں، اداکار نے مسکراتے ہوئے میڈیا کی طرف ہاتھ ہلایا اور چلے گئے۔
اداکار کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان 3 میں ہیرو ہو یا ولن دونو میں اچھا لگے گا۔
خیال رہے کہ اداکار کے متعلق یہ افواہیں ہیں کہ وہ فرحان اختر کی ڈان 3 کا حصہ ہیں۔