اجے دیوگن کی ہارر فلم ’شیطان‘ کا ٹیزر جاری

اجے دیوگن کی ہارر فلم ’شیطان‘ کا ٹیزر جاری


اجے دیوگن بالی ووڈ انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور اپنے فلمی انتخاب کے ساتھ اپنے مداحوں کو خوش کرتے ہیں۔

سال 2023 کے بعد اداکار بڑی اسکرین پر فلم شیطان کے ساتھ اپنی نمایاں واپسی کے لئے تیار ہیں جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ہارر تھرلر فلم شیطان میں اجے دیوگن، آر مادھاون، اور جیوتیکا اسٹار، جو 8 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹیزر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

فلم شیطان کا جاری کیا جانے والا 91 سیکنڈ کا ٹیزر ایک خوفناک سیٹ اپ کی خوفناک تصویر پیش کرتا ہے۔اس ٹیزر میں سنی جانے والی آواز آر مادھون کی ہے جو کہ اس فلم کا بنیادی پس منظر بیان کر رہے ہیں جبکہ دیکھائے جانے والے تمام سینز بھی کافی خوفناکنداز میں فلمائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس ٹیزر میں اجے دیوگن اور جیوتیکا اسٹار کو بھی خوف میں مبتلا حیران و پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شیطان ایک گجراتی ہارر تھرلر فلم واش کا آفیشل ہندی ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری کرشن دیو یاگنک نے کی ہے۔

اجے دیوگن اور جیوتیکا ہندی فلم میں شادی شدہ جوڑے ہیں، جن میں جانکی بوڈی والا اور انگد راج اپنے بچوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آر مادھاون ایک مخالف کا کردار ادا کریں گے جو کالا جادو استعمال کرتا ہے۔

اس فلم کی بنیادی کہانی کی بات کی جائے تو یہ احمد آباد کا ایک پائلٹ اتھروا اپنی بیوی بینا اور اپنے دو بچوں آریہ اور انش کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ چھٹیاں گزارنے دور دراز گاؤں جاتے ہیں۔ وہاں، وہ پرتاپ سے ملتے ہیں، ایک پراسرار آدمی جو ان کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہے۔

پرتاپ مدد کی پیشکش کرتا ہے، لیکن وہ اتھروا کے خاندان کو پھنسانے کے لیے کالا جادو استعمال کرتا ہے۔ اتھروا کو اپنے خاندان کو بچانے کے لیے جادو توڑنا ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں