تربت: ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

تربت: ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار شہید


بلوچستان کے ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیچ ضیا مندوخیل نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کالونی تربت میں واقع ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی۔

مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار نمروز ولد شیر محمد شہید ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں