انتخابی جلسے میں ہوائی فائرنگ: جی ڈی اے امیدوار عرفان اللہ سے 2 روز میں جواب طلب

انتخابی جلسے میں ہوائی فائرنگ: جی ڈی اے امیدوار عرفان اللہ سے 2 روز میں جواب طلب


الیکشن کمیشن نے کراچی شرقی کے انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار عرفان اللہ مروت سے دو یوم میں جواب طلب کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ کو اس حوالے سے سخت کارروائی کرنے اور انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے اس حوالے سے کمیشن کو باقاعدہ طور پر مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ 105 سے امیدوار عرفان اللہ مروت کی جانب سے انتخابی جلسے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے انہیں ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس دے دیا ہے اور انہیں دو یوم کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جی ڈی اے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں