شاہ رخ خان کا نیا ہیئر اسٹائل وائرل ہوگیا

شاہ رخ خان کا نیا ہیئر اسٹائل وائرل ہوگیا


سپر سٹار شاہ رخ خان کبھی بھی اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام نہیں ہوتے ہیں اور یہی وجہ سے لوگ ان کے دیوانے ہیں۔

حال ہی میں اداکار کی ایک نئی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آئی ہے جس میں ان کا نیا انداز ان کے مداحوں کے لئے کافی متاثر کن ثابت ہورہا ہے۔

کنگ خان کا وائرل ہونے والا نیا ہئر اسٹائل ان کے پرانے مشہور پونی ٹیل ہے  جس کی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں ہیں۔

King Khan jetting off in style! ✨@iamsrk #ShahRukhKhan #SRK pic.twitter.com/aeKJV2MzbK

— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) January 19, 2024

تصویروں اور ویڈیوز میں، اداکار اپنی لگژری کار سے نکل کر ایئرپورٹ کے داخلی گیٹ کی طرف جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ 2023 میں اپنی تین بڑی اور ہٹ فلموں کے ساتھ اداکار نے کافی مصروف سال  گزارا اور اب اپنی فیملی کے ہمراہ وہ لندن روانہ ہورہے ہیں جہاں سے واپسی پر اپنے نئے پراجیکٹس کے متعلق اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ سالوں کے بریک کے بعد، اداکار نےسال 2023 کے آغاز میں سدھارتھ آنند کی ‘پٹھان’ کے ساتھ سلور اسکرین پر واپس آئے۔ فلم میں، اداکار نے اپنے ایکشن سے سب کو حیران کر دیا۔

Advertisement

اس فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے اور فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں اپنا نام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

‘پٹھان’ کے بعد، کنگ خان ستمبر میں ایٹلی کی ہدایت کاری میں ‘جوان’ کے ساتھ سینما گھروں میں واپس آئے جس میں ایک بار پھر وہ ایکشن اوتار میں نظر آئے اور فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

بعدازاں 21 دسمبر کو معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی فلم  ڈنکی کے ساتھ کنگ خان نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ، امیگریشن کے مسئلے پر مرکوز ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں