ثانیہ مرزا کا شادی اور طلاق کا انتخاب دانشمندی سے کرنے کا مشورہ

ثانیہ مرزا کا شادی اور طلاق کا انتخاب دانشمندی سے کرنے کا مشورہ


عالمی شہرت کی حامل سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شادی اور طلاق کا انتخاب دانشمندی سے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی روز سے ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا انکار کے بجائے سابق ٹینس اسٹار نے ایک معنی خیز پوسٹ انسٹاگرام پر کردی۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری پر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ ’شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے۔ ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے۔ فٹ رہنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے۔ مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے۔ اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

سابقہ ٹینس اسٹارنے لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی۔ یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سمجھداری سے انتخاب کریں۔

واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت انٹر نیٹ پر تیزی سے پھیلی جب ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دیں۔

شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ‘شوہر’ کا حوالہ ہٹا دیا ہے، اس سے قبل، سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کا بائیو لکھا تھا، “شوہر ٹو اے سپر وومین ، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

نومبر 2022 سے اس جوڑی کے حوالے سے طلاق کی قیاس آرائیاں جاری ہیں،حالانکہ اُس وقت شعیب ملک اور ثانیہ مرزا  نے ان خبروں کا جواب دینے کےلئے ایک نجی پاکستانی ٹی وی کے پروگرام  ‘دی مرزا ملک شو’  کی میزبانی بھی کی۔

ان تمام حالات و واقعات کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب اس مقبول جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

گزشتہ سال پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہونے والی ثانیہ مرزا کی  2010 میں شعیب ملک کے ساتھ شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فی الحال اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں