ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 12 پیسے کم ہو کر 280 روپے 24 پیسے کا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 280.36 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 50 پیسے تھا۔