کنگنا کی فلم کے مضحکہ خیز سین پر شان کا ’چائے‘ کا تبصرہ

کنگنا کی فلم کے مضحکہ خیز سین پر شان کا ’چائے‘ کا تبصرہ


پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم پر ایسا متاثر کن تبصرہ کیا جوکہ وائرل ہی ہوگیا۔

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم تیجس جوکہ بھارتی فضائیہ کے موضوع پر  بنائی گئی ہے ، کے ایک وائرل مضحکہ خیز سین کو دیکھنے کے بعد شان شاہد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے بھارتیوں کو پاکستانی چائے کی ایک بار پھر یاد دلا دی۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک صارف نے کنگنا رناوت کی اس فلم کا یہ سین پوسٹ کرتے ہوئے  کہا کہ اس فلم سے آسکر کیسے مِس ہوگیا؟

پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے بھی اس پوسٹ کو نظر انداز نہیں کیا بلکہ موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ  چائے کہاں ہے؟

Looks like Shaan Shahid and journalist Wajahat Saeed Khan are quite amused by Kangana Ranaut’s portrayal of the Indian air force #ShaanShahid #WajahatSaeedKhan #KanganaRanaut pic.twitter.com/hPHQRoFHZj

— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) January 12, 2024

یادرہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گرایا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیاگیا اور تحویل کے دوران انہیں چائے بھی پلائی گئی تھی ۔

ابھینندن کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو ئی ، جس میں وہ پاکستان آرمی کے کسی افسر کو بتا رہے تھے کہ ان کا تعلق انڈین ایئرفورس سے ہے اور وہ ایک لڑاکا طیارہ اڑاتے ہیں۔

ان کے دو بڑے جملے بہت مشہور ہوئے۔ پہلا: ’آئی ایم ناٹ سپوزڈ ٹو ٹیل یو دس‘ یعنی مجھے آپ کو یہ بتانے کی اجازت نہیں۔

Advertisement

دوسرا جملہ: ’ ٹی از فنٹیسٹک‘ یعنی چائے شاندار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں