پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ’چاچو‘ کی آواز افتخار احمد کو بری لگ گئی۔
سیریز کے دوسرے میچ سے اسٹیڈیم سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد کو غصے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تماشائیوں میں سے ایک شخص نے افتخار احمد کو چاچو کہا جس پر وہ سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے ردِعمل دیا۔
مڈل آرڈر بیٹر نے مداح سے کہا کہ وہ خاموش ہو جائیں، جس پر فین نے جواب دیا کہ میں آپ کا فین ہوں اور میرے خاموش ہو جانے سے کیا ہو گا۔