پی ٹی آئی کا پلان ’بی‘ پر عملدرآمد: ’الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے‘

پی ٹی آئی کا پلان ’بی‘ پر عملدرآمد: ’الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے‘


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پلان ’بی‘ پر عملدرآمد کے بعد الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق اکثر امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن حکم دیتا ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کو نہ دیا جائے۔

حکم نامے میں آر اوز کو کہا گیا ہے کہ جو امیدوار کسی اور جماعت کا رکن ہو اور دوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں پلان ’بی‘ پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے امیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی سے ٹکٹس الیکشن کمیشن جمع میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (این) کا انتخابی نشان ’بلے باز‘ ہے، پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو بلے باز اور بلے کے 2، 2 ٹکٹس جاری کیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں