اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقی انڈر 19 کھلاڑی سے کپتانی واپس لے لی گئی

اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقی انڈر 19 کھلاڑی سے کپتانی واپس لے لی گئی


جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ہٹادیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا (CSA) نے اس حوالے سے ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹانے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی نئے کپتان کا تقرر کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا، ڈیوڈ ٹیگر ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل رہیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  19 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کردیا تھا اور اب کرکٹر نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ بھی کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں