کرسٹیانو رونالڈو جونیئر اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیارکرسٹیانو رونالڈو جونیئر اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیار

کرسٹیانو رونالڈو جونیئر اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیارکرسٹیانو رونالڈو جونیئر اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیار


فٹ بال کے لیجنڈری اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جونیئر اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پرتگالی فٹ بالر نے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے ہم نام بیٹے کو فری کک اسٹائل کی تربیت دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے لکھا کہ ’کرس، دیکھیں اور سیکھیں‘۔

فٹ بال کے لیجنڈری اسٹار نے مذکورہ ویڈیو اپنے بیٹے کی ایک وائرل ویڈیو کے جواب میں ریکارڈ کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرسٹیانوایکسٹرا نامی فین پیج نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں رونالڈو جونیئر اپنے والد کی طرح فٹ بال کی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ مظاہرہ چیلسی اکیڈمی کے ٹیلنٹڈ اور انڈر 18 کھلاڑی یحییٰ ادریسی کے ساتھ مشق کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں