علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے عوامی رائے مانگ لی

علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے عوامی رائے مانگ لی


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل، اداکار اور گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کے آغاز سے قبل پی ایس ایل ترانے کے لیے پول جاری کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ذکر آتے ہی گلوکار علی ظفر کی آواز میں گائے ہوئے ترانے ذہن میں آتے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی 3 سیزن کے لیے ترانے ریکارڈ کروائے تھے۔

تاہم اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گلوکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پی ایس ایل 9 کے ترانے سے متعلق اپنےمداحوں کی آراء طلب کرلیں۔

اسی کے ساتھ گلوکار نے ووٹنگ کے لیے دو آپشن رکھے اور ایک اور پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس ٹوئٹ کو پوسٹ کرنے کا کیا مقصد ہے یہ اس کی وضاحت میں بعد میں دونگا ابھی صرف آپ کی رائے درکار ہے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا آفیشل ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘، دوسرے میں’اب کھیل جمے گا‘ اور تیسرے میں آفیشل ترانہ ’دل سے جان لگا دے‘ ریکارڈ کروایا تھا جسے شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں