نوجوان سابق بھارتی خاتون ماڈل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق سابق ماڈل دیویا پاہوجا کے قتل میں ملوث بلراج گل نامی ملزم کو گزشتہ روز مغربی بنگال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بلراج گل نے سابق ماڈل کی لاش کو اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ ملکر دریا میں پھینکا تھا۔
پولیس کے مطابق بلراج گل ساتھی روی بنگا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کلکتہ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ روی بنگا تاحال فرار ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 27 سالہ دیویا پاہوجا کو گڑگاؤں کے ایک ہوٹل میں سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
دیویا پاہوجا کو ایک ملزم کے مبینہ مقابلے میں ہلاکت کے کیس میں 7 سال جیل میں گزارنے کے بعد جون 2023ء میں بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔
واضح رہے کہ ان کے قتل میں ملوث 5 میں سے 3 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔