آج ٹی 20 ڈیبیو دینے والے عباس آفریدی کس مشہور کرکٹر کے بھتیجے ہیں؟

آج ٹی 20 ڈیبیو دینے والے عباس آفریدی کس مشہور کرکٹر کے بھتیجے ہیں؟


فاسٹ بولر عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیےکھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

عباس آفریدی نے آکلینڈ میں میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلے، میرا خواب تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور وہ دن آگیا۔

اُنہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل سے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہ چاہتا تھا کہ ڈیبیو کیپ اپنے چاچو سے لوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کے لیے کی، اسی طرح بولنگ کروں۔

بولنگ کوچ عمر گل نے اپنے بھتیجے عباس آفریدی کے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسٹار کے لیے کھیلے کیونکہ گرین کیپ پر موجود اسٹار کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

عمر گل نے عباس آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اب بھی اسی طرح  کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھنا۔


اپنا تبصرہ لکھیں