اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن ، 100 انڈیکس میں697 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن ، 100 انڈیکس میں697 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 697 پوائنٹس اضافے سے 64617 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 786 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 58 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 123 ارب روپے بڑھ کر 9447 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں