شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر دریافت


ماڑی پیٹرولیم نے ملک میں نئی گیس دریافت ہونے کا اعلان کردیا۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ شمالی وزیرستان سے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے شروع میں یومیہ 6 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گیس حصول کیلئے کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی تھی اور کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

ماڑی پیٹرولیم نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں