مومنہ مستحسن کی انسٹا پوسٹس غائب ہوگئیں

مومنہ مستحسن کی انسٹا پوسٹس غائب ہوگئیں


پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 4.1 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی گلوکارہ نے اچانک اپنی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ کرکے صارفین و مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

2014 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ایک ولن‘ کے گانے ’آواری‘ سے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے والی گلوکارہ کی جانب سے اچانک اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

تاہم ان کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر یہ اقدام کسی پبلسٹی اسٹنٹ کا حصہ ہو۔

واضح رہے کہ سال 2016 میں مومنہ مستحسن نے علی نقوی نامی شخص سے منگنی کی تھی اور سال 2017 کے اوائل میں اُن کی منگنی ٹوٹنے کی خبر سامنے آئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں