پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 13 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسےکم ہو کر 282.18 روپے کا ہے۔