ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 1900 روپےکمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16ہزار 100 روپے ہے
دس گرام سونےکا بھاؤ 1629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 2027 ڈالر فی اونس ہے۔