گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافہ ہونے کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
حکومت نے یکم نومبر 2023 سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
اس اضافے کا اطلاق ہونے کے بعد اب صارفین بھاری گیس بلوں کے ساتھ اپنے دل بھی تھام رہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے اور گیس مہنگی ہونے کے باوجود آتی بھی نہیں ہے البتہ بھاری بھرکم بل ضرور آ جاتے ہیں۔