کیا بالی ووڈ کے مشہور فلمساز یش چوپڑا کی فلموں کے ناموں کا 3، 6 اور 9 کے اعداد سے کوئی تعلق ہے؟
ماہر علم الاعداد رشبھ گروور نے یش چوپڑا کی فلموں کے ناموں میں 3، 6 اور 9 اعداد کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
رشبھ گروور نے انکشاف کیا کہ علم الاعداد میں یہ نمبرز موافق واقعات اور صوفیانہ تعلق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، یش چوپڑا اپنی فلموں کے ناموں، ریلیز کی تاریخ میں انہیں استعمال کیا کرتے تھے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق علم الاعداد میں 3، 6 اور 9 روحانیت، فلسفے ، روشن خیالی اور روحانی بیداری سے منسلک ہیں، بہت سی قدیم ثقافتیں بھی اس پر یقین رکھتی تھیں۔
رشبھ گروور نے بتایا کہ یش چوپڑا نے اپنی فلم دل والے دلہنیا لے جائینگے، چاندنی اور بہت سی دیگر فلموں میں ان اعداد کا استعمال کیا۔