بھارتی اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی جسامت کی معمول پر آنے سے متعلق بات کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
سونم کپور کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے کی پیدائش کو 16 ماہ ہو گئے ہیں اور اُنہیں اپنی پہلے جیسی جسامت میں واپس آنے میں 16 ماہ کا وقت لگا ہے۔
سونم کپور نے کیپشن میں مزید بتایا ہے کہ اُنہوں نے وزن کم کرنے اور پہلے جیسا سلم اینڈ اسمارٹ ہونے کے لیے کوئی سخت ورزش نہیں کی، انہوں نے صرف آہستہ آہستہ اپنی اور اپنے بچے کی مستقل بنیاد پر دیکھ بھال کی ہے۔
سونم کپور کا بتانا ہے کہ وہ تاحال پہلے جیسی اسمارٹ نہیں ہو سکی ہیں مگر انہوں نے تقریباً اپنا طے کیا گیا سفر مکمل کر لیا ہے، وہ اس سفر کے لیے اپنی جسامت کی بہت شکر گزار ہیں کہ انسانی جسم بہت ناقابلِ یقین ہے۔
سونم کپور نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ’عورت ہونا ایک حیرت انگیز چیز ہے‘۔
یاد رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018ء میں ہوئی تھی، سونم کپور کے ہاں 4 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش گزشتہ سال اگست کے ماہ میں ہوئی تھی۔
سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔