پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کافی دلچسپ گفتگو کی۔
اداکار سے شو کے دوران ایک دلچسپ سوال پوچھا گیا کہ’سر، آپ پر تو پورے پاکستان کو کرش ہے مگر آپ کو کس کس پر کرش ہے؟‘
اُنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے میں کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہوں اسی لیے مجھ سے اس طرح سے سوال کیا گیا ہے کہ مجھے کس کس پر کرش تھا۔
ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا یعنی میں انڈسٹری میں نیا تھا تو اس وقت میرا اداکارہ ماہ نور بلوچ پر کرش تھا لیکن ابھی میرا کسی پر کرش نہیں مجھے ساری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
اُنہوں نے یک طرفہ محبت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اپنی ایک ناکام محبت کی کہانی بہت دلچسپ انداز میں سنائی۔
اداکار نے بتایا کہ میری پہلی محبت یک طرفہ تھی، مجھے ایک لڑکی اچھی لگتی تھی اسے میں ڈرائیونگ سیکھا رہا تھا جو کہ گاڑی چلاتے ہوئے کہیں بھی ٹھوک دیتی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس کے والدین کو بھی میں پسند تھا لیکن شاید اسے زندگی میں کوئی مجھ سے بہتر چاہیئے تھا تو اس لیے بریک اَپ ہوگیا۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب اس لڑکی نے مجھے یہ بتایا کہ وہ کسی اور سے شادی کر رہی ہے تو میں اپنے دوست کے پاس جا کر بہت رویا تو مجھے دیکھ کر وہ بھی رویا۔
اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے وقت جیسی بات نہیں ہے آج کل کوئی لڑکا اپنے دوست کو جا کر بریک اَپ کے بارے میں بتائے تو اس کا دوست اسے آگے سے گالیاں دے کر کہے گا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ اپنا وقت ضائع نہیں کرو۔